ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلور سمیت ریاست کے مختلف علاقوں میں بھاری بارش، کئی اضلاع میں الرٹ

بنگلور سمیت ریاست کے مختلف علاقوں میں بھاری بارش، کئی اضلاع میں الرٹ

Mon, 12 Oct 2020 10:37:08    S.O. News Service

بنگلورو،11؍اکتوبر(ایس او نیوز) بنگلور سمیت ریاست کے مختلف علاقوں میں ہو رہی مو سلا دھار بارش سے عام زندگی مفلوج ہو گئی ہے۔نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہو نے سے مقا می مکینوں کو نہ صرف راتوں کو جاگ کر گزارنا پڑرہا ہے،بلکہ مکانوں کی اشیاء زیر آب ہو نے سے کافی پریشانی اٹھانی پڑ رہی ہے۔محکمہ مو سمیات نے پیشین گوئی کی ہے کہ ریاست اور شہر میں مز ید چند دنوں تک اسی طرح بارش ہو تی رہے گی۔

محکمہ مو سمیات کے مطابق خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے ریاست کے کئی اضلاع میں 13اکتوبر تک مو سلا دھار بارش کے امکانات ہیں۔وجئے پور،رائچور، کلبرگی،بیدر،باگل کوٹ، اڈپی،شمالی کنڑا اضلاع میں اگلے 2دنوں تک مو سلا دھار بارش کے امکانات کو مدنظر رکھ کر مذکورہ اضلاع میں ”یلو الرٹ“ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ریاست کے سا حلی علاقوں سمیت دیگر اضلاع میں بھی دو دنوں تک مو سلا دھاربارش کے امکانات ہیں۔جنوبی کنڑا،شمالی کنڑا، اور اڈپی جیسے ساحلی اضلاع میں دو دنوں تک”آرینج الرٹ“ کا اعلان کیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں حکومت نے چو کنا رہنے اور احتیاطی اقدامات کے متعلق اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی ہے۔بیدر،کلبر گی،یادگیراضلاع میں مو سلا دھار بارش کے کا فی امکانات ہیں۔ان اضلاع میں بھی ضلع حکام کو چوکنا رہنے کے لئے کہا گیا ہے۔

جنوبی کنڑا ضلع کے بیلنگڑ تعلقہ میلنتا بیٹے میں سب سے زیادہ148ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔دھار واڑ ضلع کے ناوا لنگا میں 130ملی میٹر،چترادرگہ تعلقہ میں ایک ہی دن 14سنٹی میٹر کی ریکارڈ بارش ہو ئی ہے۔داونگرے ضلع میں مو سلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔موسک نیلو ڈیم سے قریب پانی کا بہا ؤ کا فی تیز ہو نے اور ڈیم سے پانی چھوڑ دینے کی وجہ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ ددوسرے شخص کو محکمہ فائر سرویس کے عملہ نے بچا لیا۔بنگلورو شہر میں بھی گزشتہ دو دنوں سے ہو رہی مو سلا دھار بارش کی وجہ سے کئی درخت اور اس کے ڈھلیاں اور بجلی کے کھمبے زمین بو س ہو گئے،جس کی وجہ سے گاڑیوں کے گزر میں کافی رکاوٹیں پیدا ہو گئیں۔شہر کے راج بھون تمیا روڈ اور ملیشورم میں ایک ایک درخت گر چکا ہے۔ماگڑی روڈسمیت مختلف سڑکوں پر پانی جمع ہو نے سے سواریوں کو کا فی پریشانی اٹھانی پڑی،اس سلسلہ میں بروہت بنگلور مہا نگر پا لیکے(بی بی ایم پی) سہا یا وانی کے افسراں نے بتا یا کہ بارش سے کوئی نقصان نہیں ہواہے۔

مو سلادھار بارش کی وجہ سے منو را ئینا پا لیہ،اگرہار داسرہلی،کاٹن پیٹ،بسونگڈی اور چک سندرا علاقوں کی سڑکوں پر تین فیٹ سے زیادہ اونچا ئی پر پا نی جمع ہو چکا تھا۔بی بی ایم پی ایسٹ،ساؤتھ،ویسٹ،داسرہلی،بو منہلی زونس میں زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔چامراج پیٹ،کتر گپا،وجئے نگر،را جا جی نگر،کے آر مارکیٹ،بسویشورا نگر اور ملیشورم علاقوں میں تقریباً ایک گھنٹہ سے زیادہ دیر تک بارش ہو ئی ہے۔کتر گپتا وارڈ کے بی لے آؤٹ کے سکینڈ مین روڈ پر واقع دو مکانوں میں پا نی دا خل ہونے کی وجہ سے مکان کی تمام اشیاء زیر آب ہوگئیں۔مارکیٹ،کمپے گوڈا روڈکے کنارے کافی مقدار میں پانی جمع ہو چکا تھا۔

اطلاع ملتے ہی بی بی ایم پی ملاز مین نے فوری نا لوں میں پانی کے بہاؤ کو تیز کیا۔کنکا پورہ روڈ کونن کنٹے کراس پی این بی لے آؤٹ کے چند مکانوں میں پانی داخل ہو گیا،جس کی وجہ سے رات بھر مکینوں کو جاگ کر مکانوں سے پانی باہر کر نا پڑا۔مہا دیو پو رہ سے قریب ایم جی آر ٹرل اپارٹمنٹ کے بیسمنٹ میں پا نی جمع ہو چکاتھا۔جس سے یہاں کھڑی کی گئی گاڑیاں زیر آب ہو گئیں۔جئے محل،ایم جی روڈ میٹرو اسٹیشن،آر ٹی نگر،وائٹ فیلڈ کے گرافٹ انڈیا لے آؤٹ،آئی ٹی آئی لے آؤٹ،بنجارہ لے آؤٹ،اے سی ای ایس لے آؤٹ علا قوں میں درخت گر پڑے ہیں۔جس کی وجہ سے گاڑیوں کے گزر میں کا فی رکاو ٹیں پیدا ہوگئیں۔بی بی ایم پی ملاز مین نے وہاں پہنچ کر سڑکوں پر پڑے درختوں کو ہٹا کر ٹرافک بحال کیا۔راج محل گٹہلی68ملی میٹر،دیا نند نگر45،منو را ئینا پا لیہ42، لکسندرا40،اگرا ہا را،داسرہلی39،ایچ ایس آر لے آؤٹ35،سمپنگی رام نگر34،کاٹن پیٹ34،بسونگڈی33،چامراج پیٹ33،وشواناتھ ناگنہلی31،دوروانی نگر30،کور منگلا29،ڈملور،کوڈگے ہا لیہ،وشویشورا پوورا،چک سندرامیں فی کس28،مارتہلی،اور ناگ سندرا میں 27،انجنیا سوامی مندر27،وگنیان نگر26،کونن اگراہارا،بی ٹی ایم لے آؤٹ24،ہمپی نگر،مارپنا پا لیہ22،ایچ ایم ٹی،راجا را جیشوری نگر،ماروتی مندر،باگل گنٹے ہو سیلا نگر اور پلکیشی نگر میں فی کس21ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

کل رات ہو ئی مو سلا دھار بارش کی وجہ سے ہبال گڈدا ہلی،گنگما لے آؤٹ علاقوں میں پانی داخل ہو جانے سے یہاں کے مکینوں کو کافی پریشا نی اٹھا نی پڑی۔بنرگٹہ روڈ پر میٹرو تعمیری کاموں کی وجہ سے یہاں کی سڑکوں پر پا نی جمع ہو چکا تھا جس سے گاڑیوں کو پریشانی اٹھانی پڑی۔ملیشورم علاقہ میں ایک دیوار گر نے سے کار اور 4مو ٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا ہے۔کورمنگلا6بلاک کے کئی مکان زیر آب ہو چکے تھے،جس سے مقا می افراد کو پریشانی اٹھانی پڑی،سرسی فلائی اوور پر پانی جمع ہو نے سے کئی گھنٹوں تک سواریوں کو کا فی پریشانی اٹھانی پڑی۔


Share: